تازہ ترینعلاقائی

پتوکی حبیب آباد،جمبر، پھولنگر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن پر عملدرآمد

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی حبیب آباد پھولنگر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن پر عملدرآمد,حکومت پنجاب کی جانب سے 5 بجے تک شاپس کی بندش کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ھو گیا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہوگئے۔پتوکی حبیب آباد پھولنگر اور گردونواح کیعلاقوں میں دوکانیں 5 بجے تک بند کروا دی جاتی ھیں پولیس کی جانب سے سائرن بجاکر حکومتی پابندی پر عملدرآمد کروانے کا سلسلہ جاری ھے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا. عوام کے وسیع تر مفاد میں تمام تر احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔جں کہ فوج کا بھی گشت جاری ھے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker