تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد ۔ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے راؤ واجد علی

دسمبر میں 18 معصوم کشمیری شہید کرنے پر پرزور مذمت کرتے ہیں راؤ عابد علی

رینالہ خورد ( نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم ستم نہتے کشمیریوں پر جاری ہے دو دنوں میں 6 افراد سمیت دسمبر میں 18 افراد کو شہید کرنے پر پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سانجھی قومی سوچ کے بانی بزرگ سیاسی و سماجی راہنما راؤ واجد علی خان اور صوبائی امیدوار پی پی 183 راؤ عابد علی واجد نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر نوجوانوں کو محاصرے اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا جاتا ہے قابض بھارتی فوج نے علاقہ کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیے ہیں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے ان کی زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا گیا ہے اور نماز پڑھنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے مزید کہا کہ بھارت کا رویہ دہشت گردانہ اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے ذہنی دیوالیہ پن کا عکاس ہے مسلمانوں سمیت اور دوسری اقلیتوں کا بھی وہاں رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے بھارتی مظالم طاقت کا استعمال کرکے غیور کشمیریوں کو مرعوب نہیں کرسکتے کشمیر پوری بہادری سے بھارتی ریاست و دہشتگردی و جبر کا مقابلہ کررہے ہیں عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں  شادی اُس سے کروں گا جو میری بہنوں کو راضی کرے : بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker