پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں مزید صنعتیں اور مارکیٹیں کھولنے کی سفارشات قومی رابطہ کمیٹی کو ارسال

لاہور(پاک نیوز) پنجاب میں مزید صنعتی ادارے اور مارکیٹیں کھولنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں، صوبائی کابینہ نے سفارشات قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیں، یوٹیلٹی اسٹورز بھی اب صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھل سکیں گے۔ لاہور کے تاجروں نے نو مئی تک ریلیف نہ ملنے پر خود دکانیں کھولنے کی دھمکی دے دی، کراچی کے تاجروں نے امین الحق کو مطالبات پیش کئے۔پنجاب میں مزید صنعتی ادارے اور مارکیٹیں کھولنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی، مارکیٹوں اور بازاروں کو زونز میں تقسیم کر کے کام کرنے کی اجازت کی تجویز ہے۔ دوسری جانب مزید صنعتی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت کی سفارش بھی پیش کی گی جن میں آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری، ہوم اپلائنسز ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری اور کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری شامل ہیں۔پاور لومز اور ایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں، انہیں بھی وفاق سے کھولنے کی درخواست کی گئی ہے، عثمان بزدار نے تمام سفارشات قومی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دیں۔ پنجاب میں یوٹیلیٹی اسٹورز ٹائم کی پابندی سے مستثنیٰ قرار پا گئے، اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلیں گے۔ لاہور کے تاجروں نے نو مئی تک ریلیف نہ ملنے پر خود دکانیں کھولنے کی دھمکی دے دی، صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے تاجروں کے فیصلے پر ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں پٹرول کی قلت، زیادہ تر پمپس بند

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker