تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:گاڑیوں کے سلنڈر چوری کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

downloadمانسہرہ(قاضی بلال سے)گاڑیوں کے سلنڈر چوری کرکے لاہور لے جاتے ہوئے نیازی کوچ کے کنڈیکٹر کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ چوری ہونے والے 5سلنڈر برآمد کرتے ہوئے مزید سلنڈروں کی برآمدگی اور اصل ملزمان تک رسائی کے لئے پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ کنڈیکٹر کو بچانے کے لئے بڑے بڑے ہاتھ سرگرم عمل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیازی کوچ نمبرLWC-4734کومانسہرہ سے چوری کردہ 5سلنڈر لاہور لے جاتے ہوئے پولیس تھانہ صدر کے اے ایس آئی پکھراج خان نے عبدالسلام عارف کانسٹیبل کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر غازیکوٹ چوکی پر روک کر تلاشی لی تو اس سے گاڑیوں کے چوری کردہ 5سلنڈر برآمد ہوئے۔ جس پر گاڑی کے کنڈیکٹر سے پوچھ گچھ کے دوران علم ہوا کہ پانچوں سلنڈر مختلف دکانوں سے چوری کردہ تھے۔ پولیس نے بیرون شہر جانے والے مسافروں کے سفر میں مشکلات کے پیش نظر نیازی کوچ کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بجائے اس کے جملہ کوائف حاصل کر کے کوچ کے کنڈیکٹر طارق محمود ولد فقیر محمد سکنہ چنوں خانیوال کو حراست میں لے لیا۔ جس نے دوران تفتیش پانچوں سلنڈروں کے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر افرا دکے ناموں سے پردہ چاک کرنے کے بجائے ان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اعجاز گوگا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم پوچھ گچھ کے دوران ساتھیوں کے نام بتانے سے گریز رہا ہے تاہم اس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی میں غلام مصطفیٰ ولد تاج محمد، سردارولد انور خان،وقار ولد اونگزیب اور لیاقت ولد دلاورکی مشترکہ رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گیروال ڈھوڈیال کے رہائشی غلام مصطفیٰ نے اپنے کیری ڈبہ کے کام کے دوران اپنی گاڑی سے 2سلنڈر اتار کر ٹھاکرہ میں عبدالستار رنگ ساز کی دکان پر امانت کے طور پر رکھے تھے ۔گرانتھلی کے رہائشی سردار نے اپنی گاڑی کا سلنڈر سرفراز ڈینٹر۔ترپی کے رہائشی وقار نے اپنی گاڑی کا سلنڈر عادل مستری اور بفہ دوراہا کے رہائشی لیاقت نے اپنی گاڑی کے تین عدد سلنڈر چنار روڈ پر جمال مستری کے پاس رکھے ہوئے تھے۔ جنہیں نامعلوم افراد نے چوری کر لیا تھا۔ تاہم جملہ افراد کی رپورٹ پر علیحدہ علیحدہ تفتیش جاری تھی کہ اس دوران پولیس نے چوری ہونے والے سلنڈروں میں سے 5سلنڈر برآمد کر لئے جبکہ دیگر سلنڈروں کی برآمدگی کے لئے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے زیر دفعہ 380تعزیرات پاکستان مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے چوری ہونے والی سلنڈروں کی برآمدگی پر پکھراج خان ASIاور عبدالسلام عارف کانسٹیبل کے لئے خصوصی انعام کی سفارش بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمر اکمل کا ایک بار پھر پولیس سے جھگڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker