بین الاقوامیتازہ ترین

بابائے کشمیر مقبول بٹ شہیدقوم کے ہیرو ہیں،سردارامجد یوسف

unnamed (1)لیڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) شہید کشمیر مقبول بٹ کے افکا ر اور کردار کی پیروی کرتے ہو ئے ہی آزادی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے ۔ کشمیر کی جنگ میں جیت ہو یا ہا ر اپنے نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، با با ئے کشمیر مقبول بٹ شہیدقوم کے ہیرو ہیں نسل نو ان کے دیے ہو ئے مشن کو آگے لیکر بڑھے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر سیاسی سماجی مذہبی و قوم پرست شخصیات نے شہید کشمیر مقبول بٹ کی 31 ویں برسی کے موقع پرشہید کی لازوال قربانی اور قومی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے یا رکشائر لیڈز میںJAMMU & KASHMIR NATIONAL INDEPENDENT ALLIANCE (JKNIA) کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے دوران کیا ۔اس پر وقار اور اہم تقریب کی آرگنا ئزنگ کمیٹی میں شامل تھے صدر یو کے پی این پی یو رپ زون سردار امجد یوسف ، کونسلر غلام حسین وا ئس چئیرمین JAMMU & KASHMIR NATIONAL INDEPENDENT ALLIANCE (JKNIA) صدر کشمیر فریڈم مو ومنٹ برطانیہ و یورپ، صدر یو کے پی این پی لیڈز ضیاء احمد ،جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز سردار فاروق خان ، آرگنا ئزر یو کے پی این پی لیڈز سردار طا رق خان ، رہنما جے کے نیپ برطانیہ ندیم اسلم ، شیخ وحید اشرف ، سردار اسد خان، محمد ثا قب۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے شہید کشمیرمقبول بٹ کے صاحبزادے اور حقیقی جا نشین شوکت مقبول بٹ نے کہا کہ کشمیری قوم کی ترجمانی اور فطری آزادی کی خا طر شہید کشمیر نے بے پناہ مصائب اور رنج و الم کا سامنا کیا اور ان کا خاندان آج بھی ان کی امنگوں اور خواہشات کی تکمیل کے لیے برسر پیکا ر ہے۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کی اس بے مثال اور با وقار تحریک کے پیچھے قربانیوں کا ایک تسلسل چلا آرہا ہے ۔ دشمن اپنے ناپاک عزائم اور منفی حربوں سے ہما ری استقا مت اور پختہ ارادے کو سبوتا ژ نہیں کرسکتا ہے ، اپنے دشمنوں کا پیچھا کرتے ہو ئے جنت نظیر کے پہاڑوں ، دریا ؤں اور ریگزاروں میں صف آراء رہیں گے اور اس جنگ کو مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں سرد نہیں ہو نے دیں گے بابا ئے قوم نے جس عہد کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہو ئے نئی نسل میں منتقل کیا ہے خون کے آخری قطرے تک اس کی آبیا ری اور کامیابی کے لیے مصروف عمل رہیں گے ، اور وہ دن دور نہیں جب ایک خود مختار اور خوشحال ریاست کے طور پر خطہ کشمیر کی کلی آزادی کا سہانہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور کشمیر دنیا کے نقشے میں ایک نئی سلطنت بن کر ابھرے گا ، کوئی بھی مذہب سیاست ثقافت یا نفسیاتی جنگ کے زریعہ سے کشمیر کی آزادی اور خود مختا ری کا سودا نہیں کرسکتا ہے ۔ صدر تقریب چئیرمین جمو ں و کشمیر نیشنل انڈیپینڈنٹ الا ئنس محمود کشمیری نے کہا کہ کشمیریوں کی جد و جہد آزادی تا ر یخ کے سیاہ ترین اوراک کا حصہ بنی ہوئی ہے اقوام عالم میں انسانی حقوق اور انسانیت کی بات کرنے والے بیگناہ کشمیریوں کے خون کی ہولی پر بے زبان دکھائی دیتے ہیں کشمیری ہر وطن اور قوم کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اور صرف بھا رت اور پاکستان کے چنگل سے چھٹکارا حاصل کرنا چا ہتے ہیں۔ دنیا بھر میں جمہو ریت اور عدل و انصا ف کے علمبردار کشمیریوں کی آزادی اور خو د مختا ری کا بھی احترام لا زم کریں ۔صدر یو کے پی این پی یو رپ زون سردار امجد یوسف نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جا تی ہے کشمیری قوم محض اپنے فطری حق کے لیے آواز بلند کررہی ہے جس میں عسکریت پسندی یا انتہا پسندی کا کوئی بھی عنصرہر گز شامل نہ ہے کشمیری قوم پرست اپنے وطن کو دشمنوں سے آزاد اور خوشحال دیکھنا چا ہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں بھا رت یا پاکستان کی ہمدردی یا حمایت کی ضرورت نہیں ہے کشمیری محض اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس میں حتمی کامیابی ہمارا مقد ر ہے ۔ رہنما کے این پی برطانیہ ڈا کٹر شبیر چو ہدری نے کہاکہ اس بات پر یقین محکم ہے کہ ہمسائیوں کے ساتھ دوستانہ اور اچھے تعلقا ت ضرور استوار کرنے چاہیں لیکن جو ہمسائیہ آپ کو اپنے زیر اثر اور غلام بنا کر رکھنا چا ہے اس کا کوئی ایمان اور حق نہیں ہوتا ہے ، پاکستان نے ہر اعتبا ر سے کشمیریوں کے بنیا دی حقوق سلب کرنے اور انہیں نقصان پہنچا نے میں پہل کی ہے، بھا رت کے کشمیر کو اٹو ٹ انگ قرار دینے سے قبل ہی الحاق کا نعرہ دیا جس کی بدولت آج تک کشمیری ظلم و جبر اور نا انصافی کی چکی میں مسلسل پستے جا رہے ہیں ۔ قا بض کبھی بھی آپ کا دوست ہمدرد یا اچھا ہمسائیہ نہیں ہو سکتا اگر کئی برس گزر جا نے کے بعد بھی ہم اپنے دوست اور دشمن کو نہ پہچان سکے تو پھر ہما ری آزادی کا اللہ ہی حافظ ہے اور ہم اس آزادی اور خود مختاری کے قابل نہیں سمجھے جائیں گے ۔ کشمیر کی مکمل آزادی اور خو د مختا ری کے لیے نہ صرف اس کی تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے بلکہ مزید تدبر اور تفکر کی بھی ضرورت ہے ۔ قوم پرست رہنما سردار آفتاب خان نے کہاکہ کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کوتسلیم کرتے ہو ئے اور بنیا دی انسانی حقوق کے تحفظ اور بقاء کی خاطر پاکستان اور بھا رت خطہ کشمیر میں مظالم ڈھانا بند کردیں ۔رہنما جمو ں و کشمیر ڈیموکر یٹک پارٹی جنید قریشی نے کہاکہ کشمیری ہر طرف سے ظلم و تشدد اور نفسیاتی دباؤ کا شکا ر دکھائی دیتے ہیں مقبوضہ کشمیر ہو یا نام نہاد آزاد کشمیر دونوں اطراف کے کشمیریوں کو کوئی بھا رت کا ایجنٹ کہہ کر ظلم کا نشانہ بناتا ہے تو کوئی پاکستان کا ایجنٹ کہہ کر بدنامی اورستم سے دوچار کرتا ہے ۔ یو رپ اور برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کے لیے میرا ایک اہم پیغام ہے کہ اپنے حقوق کی جنگ اور حقیقی آزادی کی جد وجہد کو تقویت پہنچا نے کے لیے ہمیں ان ایوانوں کا ممبر بننا ہوگا اور اپنی آواز ایک مضبوط اور مو ئثر پلیٹ فارم سے اٹھانا ہوگی کشمیر کی آزادی اور خود مختا ری کے لیے کشمیری قوم ہر نہج اور ہر فورم پر خود کو نمایا کرے اور دنیا کو اپنے حقوق کا خیال رکھنے اور وجود کو تسلیم کرنے پر مجبور بنا دیں افضل گورو اور مقبول بٹ کو ایک پلڑے میں رکھنے وا لے یہ کیوں بھول جا تے ہیں کہ افضل گورو آزادی کا سپاہی یا مجاہد نہیں تھا بلکہ وہ تو ایک انتہا پسند تھا جس کا تعلق کا لعدم تنظیم جیش محمد سے تھا ، جبکہ شہید کشمیر مقبول بٹ نے کشمیری قوم کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے دور رکھتے ہو ئے انہیں ایک آئیڈیالوجی اور ایک روشن ویثرن عطا کیا تھا جس نے کشمیری قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں معاونت کی ، انہو ں نے کشمیری قوم کو جینے کی امنگ دی اور ان کا مشن کبھی بھی نوجوان کشمیری نسل بند نہیں ہو نے دے گی ۔ کونسلر غلام حسین وا ئس چئیرمین JAMMU & KASHMIR NATIONAL INDEPENDENT ALLIANCE (JKNIA) صدر کشمیر فریڈم مو ومنٹ برطانیہ و یورپ نے کہاکہ پاکستان کے زیر اثر آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت میں کشمیری قوم کو آئی جی ، چیف سیکرٹری اور اے جی کے عہدوں پر ترقیاب ہونے کی ہرگز اجا زت نہ ہے جبکہ حکومت کا اصل نظام با ہر سے ہی چلا یا جا تا ہے جو کہ ایک نا انصافی ہے کشمیری قوم کے لیے آزاد ریاست کا قیام ہی آخری منزل ہے ۔تقریب سے برطانوی ایم پی فیبئین ہیملٹن ، امیدوار برائے ایم پی لیڈز لیبر پارٹی رچرڈ برگن ،سیکرٹری جنرل ساؤ تھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الما س خان ، شمس الرحمن ، ظفر تنویر ، رہنما لبریشن لیگ حا جی شیر عالم ، عبا س بٹ ، پر و فیسر نذ یر تبسم ، وسیم لطیف ثانی ، کو نسلر غضنفر خالد ، کو نسلر عدالت علی ، کونسلر اجیب ، کونسلر سٹین ، کونسلر بل اری ، کو نسلر اصغر خان ، کو نسلر جا وید اختر ، حاجی حمید خاں اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تمام مکا تب فکر نے عظیم شہید کشمیر کی قربانی کو اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہو ئے ان کی قومی ملی اور سیاسی خدما ت پر خراج تحسین پیش کیا اور شہید کشمیر کو آزادی کی جنگ لڑنے والے قا ئدین کی صف میں شامل کرتے ہو ئے ان کی عملی زندگی کو سبق آموز قرار دیا ۔ دوران تقریب شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی شہادت اور زندگی کے چندروشن اصولوں اور افکا ر کو اجا گر کرنے کے لیے ڈا کو منٹری فلم بھی دکھائی گئی جس کو سامعین و ناظرین نے بھرپور انداز میں سراہا ۔تقریب کے اختتام میں کشمیر کی آزادی اور خود مختا ری کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور ریاست جموں و کشمیر کو دشمن ممالک سے مکمل آزادی حاصل کرنے کے بعد ایک آزاد اور خوشحال ریاست کے طور پر قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker