پاکستانتازہ ترین

عمران خان معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گئے تھے،مریم نواز

اسلام آباد(پاک نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل نہ کیا تو پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جوحکومتيں کام کرتی ہيں وہ عوام کو اپنی کارکردگی بتاتی ہيں، عمران خان کی حکومت جب چلی گئی تو انہوں نے عوام کو کيا بتايا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران جاتے جاتے شہبازحکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کرگئے، حکومت نے پیٹرول ميں ايک روپيہ اپنی طرف سے نہيں بڑھايا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئی ایم ایف سے اس معاہدے کے تحت بڑھیں جوعمران خان کی حکومت نے کيا تھا، عمران خان نے معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گئے تھے۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ شہبازشریف نے آج یہ پٹرول کی قیمتوں بڑھانے کا کڑوا اقدام کیا، وزير اعظم آئی ايم ايف معاہدے پرعمل کرنے کے پابند ہيں، اگر ہم اس معاہدہ کی پاسداری نہیں کرتے تو خدانخواستہ یہ ملک گروی ہو جاتا۔مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت آج پیٹرول کی قيمت 300 روپے فی ليٹر ہونی چاہيے، عمران خان نے جو معاہدہ کیا تھا اس میں لیوی ٹیکس اور بڑھانے کا معاہدہ تھا، انہوں نے گزشتہ بجٹ میں ٹیکس اور لیوی بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل نہ کیا تو پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا، عمران خان کو جب پتہ چلا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے توعمران خان نے پٹرول اور ڈيزل کی قيمت کم کردی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 4 سال تک ملکی معیشت سے کھلواڑ کرتے رہے، عمران خان ایسا بوجھ معیشت کا بوجھ ڈال گئے جسے اٹھانے کی ملک کی سکت نہیں، عمران خان نے کہا تھا نہ کھيلوں گا نہ کھيلنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!