پاکستانتازہ ترین

عمرے پر جانے کی اجازت۔مریم نوازعدالت پہنچ گئی

لاہور (پاک نیوز) ن لیگ کی مرکزی نائب صدر  مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔لیگی رہنمامریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button