لاھور (نامہ نگار) مولانا فضل الرحمان نے آج مينار پاکستان پر جلسے ميں منشور پيش کرنے کا اعلان کيا ہے ۔ ساتھ يہ بھي واضح کرديا کہ وقت پر انتخابات کرانے ميں کوئي رکاوٹ نہيں۔ جمعيت علمائے اسلام کے سربراہ نے آج لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بعض سوالات کا بڑے مسکرا کر جواب ديا ۔۔۔ جے يو آئي ميں خواتين کو نمائندگي نہ ديے جانے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر جماعت کي اپني اپني روايت ہے ۔ جے يو آئي ف کے مرد خواتين کي نمائندگي کے اہل ہيں ليکن جن پارٹي کے مرد اس قابل نہيں ہوتے وہاں عورتوں کو نمائندگي کيلئے بھيجا جاتا ہے۔ اداکارہ مسرت شاہين سے آئندہ انتخابات ميں مقابلے سے متعلق سوال پر مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ ہر جگہ کوئي نہ کوئي رنگ بھرنے آجاتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان يہ بھي دو ٹوک کہہ گئے کہ انتخابات ميں تاخير کرنے کا کوئي جواز نہيں ،،، اور نہ ہي بروقت انتخابات کرانے ميں کوئي رکاوٹ ہے۔ جے يو آئي ف کے سربراہ نے ايم ايم اے بحال نہ ہونے پر بھي افسوس کا اظہار کيا ۔ پرويز مشرف کے حوالے سے ان کا موقف تھا کہ کوئي ريٹائرڈ جنرل پاکستان کي سياست نہيں کرسکتا ۔ مولانا نے جے يو آئي کے منشور کو تمام جماعتوں کے منشور سے بہتر قرار ديا۔