پاکستانتازہ ترین

جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، کل یکم جمادی الثانی ہے

moonکراچی(نامہ نگار)  مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیاہے، کل جمعہ 12 اپریل کو یکم جمادی الثانی ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سے بھی رابطے کئے گئے، جس کے بعد جمادی الثانی کے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button