پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم کوبائیکاٹ پرمجبور کرنے کی سازش ہورہی ہے،فاروق ستار

mqmکراچی(نمائندہ خصوصی) ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کوانتخابی مہم سے دوررکھاجارہاہے،ایم کیوایم کوبائیکاٹ پرمجبورکرنے اورمینڈیٹ چھیننے کی سازش کی جارہی ہے،کراچی میں حلقہ بندیاں بھی سازش کاحصہ تھیں لیکن ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم سے زبردستی نشستیں چھیننے کی سازش کی جارہی ہے،امیدواروں،کارکنوں اورہمدردوں کاقتل طے شدہ اسکرپٹ کاحصہ ہے،سازش کامقصدایم کیوایم کوالیکشن کابائیکاٹ کرنے پرمجبورکرناہے،کراچی کی30آبادیوں میں گھرگھرتلاشی کے نام نہادآپریشن کیے گئے۔فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلارہی ہیں اورایم کیوایم جنازے اٹھارہی ہے،ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کاقتل روزمرہ کامعمول بن گیا،آج صبح ہی محمودآبادکے کارکن کی نمازجنازہ اداکی گئی تھی،اُس کی تدفین بھی نہ ہوئی تھی کہ 4ہمدردوں کوقتل کردیاگیا،مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے ہمدردوں کواغواکرکے تشددکیا،اورقتل کرکے لاشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دیں۔انہوں نے بتایاکہ کل پاکستان بھرسے ایم کیوایم کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker