پاکستانتازہ ترین

عوام نے فیصلہ دے دیا انہیں طالبان اور القاعدہ نہیں ایم کیو ایم چاہئے، الطاف حسین

کراچی (نمائندہ خصوصی)الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو طالبان اور جماعت اسلامی کو القاعدہ کا سیاسی ونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا انہیں طالبان اور القاعدہ نہیں ایم کیو ایم چاہئے، کنور نوید جمیل کو رکن قومی اسمبلی بننے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ متحدہ کے قائد نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ہم پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان، فاٹا اور سرائیکی بیلٹ کے لوگوں کو حقوق دیئے جائیں۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 ضمنی انتخاب کیلئے شاہراہ پاکستان پر جلسہ عام سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا، ان کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا ایم کیو ایم کی مقبولیت کا گرافت نیچے نہیں آیا بلکہ بڑھ رہا ہے، آج کے جلسے نے ماضی کا ریکارڈ توڑ ڈالا، کنور نوید  جمیل کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کی پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر ’’پٹائی جی‘‘ بنا، نعرے لگانے والوں کو پٹائی نہیں مٹھائی کھلائیں گے، تحریک انصاف طالبان اور جماعت اسلامی القاعدہ کی ایک شاخ ہے، حلقے کے لوگوں نے بتادیا ہمیں طالبان نہیں ایم کیو ایم چاہئے، کوئی گالی دے تو صبر کیا جائے، صبر کا پھل 23 تاریخ کو ملے گا۔الطاف حسین بولے کہ ہمارے بڑوں نے ملک کیلئے جانیں دیں، ہمیں خدارا غیر ملکی ہونے کا طعنہ نہ دیا جائے، اسٹیبلشمنٹ ہماری حب الوطنی پر شک کرنا چھوڑ دے، ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھا جائے، ہمارے دل پہلے ہی زخمی ہیں، آپ ہماری غلطیاں بھلادیں ہم آپ کی بھلادیں گے، محبت اور اخوت کے نئے باب کا آغاز کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!