پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کا عمران خان کی نااہلی کیلئےعدالت جانے کااعلان

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی  کا کہنا ہے کہ  بہت سے لوگ ایسے ہیں جو جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، قوم کو  اتنے عرصے تک بے وقوف بنانے پراورجودیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان کی اہلی کیلئے عدالت جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے مبینہ دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے، عمران خان کا ذاتی کردار بھی مشکوک رہا ہے، اس لیے ایم کیو ایم نے عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کرنے کے لئے عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وسیم اختر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن پر قوم سے خطاب کیا، وزیراعظم نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا، مگر معاملے کو اسی پر ختم نہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص پورے ملک کی سیاست کو لپیٹنا چاہتا ہے، دھرنے کے دوران ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کی، معاملے کی تحقیق ہونی چاہیے

یہ بھی پڑھیں  اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا فوڈ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا واہ کینٹ ٹیکسلا کے ہوٹلوں پر اچانک چھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker