کراچی(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم نے سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اورامن وامان کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا تھا تاہم پیپلزپارٹی نے دہشتگردوں کیخلاف مقدمات واپس لے کرانتخابی اتحاد کے دروازے بند کردیئے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے منافقانہ عمل سے اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے انفرادی طور پر حصہ لےگی۔
You must be logged in to post a comment.