تازہ ترینعلاقائی

فیصل صالح حیات اورعابدامام بھی الیکشن لڑیں گے

faisal-saleh-hayat-ملتان(ڈیسک رپورٹر) الیکشن ٹریبونل ملتان بنچ نے فیصل صالح حیات اور عابدامام کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے۔ ریٹرننگ افسر جھنگ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پانی چوری کے الزام میں مقدمات درج ہونے کی بنیاد پر مسترد کردیئے تھے۔فیصل صالح حیات اورعابدامام ضلع جھنگ کے حلقہ این اے 87 سے ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد دونوں امیدواروں نے الیکشن ٹربیونل ملتان بنچ میں اپیلیں دائر کی تھیں،جس کی سماعت جسٹس جواد الرحمان لودھی اور جسٹس اعجاز احمد نے کی اور دونوں امیدواروں کو وکلا کے دلائل سنے اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے فیصل صالح حیات اور عابد امام کو حلقہ این اے 87 جھنگ پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ عابد امام پر پانی چوری کے علاوہ بینک کے21 لاکھ روپے کے نادہندہ ہونے کا الزام بھی تھا۔ ان کے وکیل نے بینک میں ادائیگی کا سر ٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت گلی، محلے اور یوسیز سیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker