پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی ایک اوروکٹ گرگئی،سکندر حیات بوسن مسلم لیگ ن میں شامل

hayat-bosan-presserملتان(نمائندہ خصوصی):پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء اور سابق وفاقی وزیر ملک سکندر حیات بوسن نے پی ٹی آئی چھوڑ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر ملک سکندر حیات بوس کا کہنا تھاکہ انہوں نے پارٹی بدلنے کا فیصلہ حلقہ کی عوام سے رائے لینے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کی سنگین صورتحال پر قابو پا کر عوام کو تنگ دستی سے باہر نکال سکتے ہیں۔ملک سکندر بوسن نے مزید کہا کہ میرے مخالفین نے 5 سالوں جو کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن وہ کیچڑ اچھالنے کی سیاست نہیں کریں گے ۔ملک سکندر حیات بوسن ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 سے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق معزول وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  مقناطیسی سیاہی تیارکرنے کیلئے 4 ماہ کا وقت درکارہے: پی سی ایس آئی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker