پاکستانتازہ ترین

غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)عبد الرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنا دے دیا گیا،عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو 15 مارچ کو عدالت طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن واجد علی نے پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ، پرویز مشرف بیماری کا بہانہ بنا رہے ہیں،میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی،نامزد ملزم کی ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور عدالت طلب کیا جائے۔عدالت نے پرویز مشرف کو ایک دن حاضری سے دیتے ہوئے 15 مارچ کو عدالت طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  کالم نگار ایس ایم عرفان طا ہرکا قایم مقام چیرپرسن نیشنل یونین آف جرنلسٹ برطانیہ برمنگھم اوردیگرکے ہمراہ گروپ فوٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker