تازہ ترینعلاقائی

پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، تین جواری، دو منشیات فروش گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، تین جواری، دو منشیات فروش گرفتار ، ڈیڑھ کلو چرس، بیس لیٹر دیسی شراب، جواریوں سے داﺅ پر لگی رقم بر آمد، الگ الگ مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد علی اکبر نے مصطفی آباد کے گاﺅں سرہالی کلاں سے بیدیاں کا رہائشی منشیات فروش محمد اسلم عرف بلا میو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس بر آمد کر لی، ملزم نے بتایا کہ وہ کلیاں کے رہائشی منشیات فروش محمد دین عرف ایم ڈی کی چرس فروخت کرتا ہے، مصطفی آباد محلہ باغیچی کے رہائشی منشیات فروش یاسر علی جٹ سے بیس لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی ، مزار بابا مٹھوشاہ کے پیچھے تاش کے پتوں پر جواءکھیلنے والے تین جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داﺅ پرلگی رقم بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ہونے والے جواریوں میں عزیز اللہ انصاری ، محمد نوید عرف عیدو اور جہانگیر احمد عرف حاجی شامل ،رانا محمد جاوید چوکی انچارج بیدیاں ، شیراز احمد ٹی ایس آئی ، محمد پرویز اے ایس آئی کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج ،ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد علی اکبر نے کہا کہ معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروش، جواری ، قبضہ مافیا ، فراڈئیے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے خصوصی احکامات اور اے ایس پی اظہر جاوید کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے، عوام بھی اپنی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ کرنے کےلئے پولیس کا ساتھ دیں اور سماج دشمن عناصر کی سر گرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں ہم فوری کاروائی کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button