تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ضیاء نے حلقہ این اے 196سے پاکستان ن لیگ کی حمایت کردی

downloadرحیم یارخان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضیاء نے حلقہ این اے 196سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ۔مسلم لیگ ضیاء گروپ کی حمایت سے میاں امتیاز احمد کی پوزیشن یقینی ہوگئی‘مسلم لیگ ضیا ء حلقہ این اے 196میں اپنا کثیر ووٹ بینک رکھتی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ضیا ء کے ضلعی صدرحکیم میاں گلزار حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ضیاء نے این اے 196سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میاں امتیار احمد کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں امتیازاحمد رحیم یارخان کی مشہور سیاسی سماجی شخصیت ہیں جو سال کے 364دن عوام کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ان کے سابق دور اقتدار میں رحیم یارخان میں بے شمار ترقیاتی کام اور میگا پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پینچے ان کی اس مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان حصاریہ‘ضلعی نائب صدر میاں محمد افضل انجم‘ تحصیل صدر چوہدری رشید احمد‘نائب صدر چوہدری کلیم اﷲ‘فنانس سیکرٹری میاں اعجاز محمود کے علاوہ چوہدری خضر حیات‘حاجی بشیر‘زاہد حمید‘محمد اقبال‘سہیل ریاض‘محمد اصغر‘میاں توصیف‘عرفان ساجد‘کلیم اﷲ‘امانت فوجی ‘چوہدری زبیر‘چوہدری ظفر ےٰسن اور مسلم لیگ ضیاء یوتھ ونگ کے صدر عارف کمبوہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوکی اور گردو نواح کے سینکڑوں غریب کسانوں کا بلوکی پل کو بند کر کے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker