پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(پاک نیوز) نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت لاہور کی احتساب عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔ سابق وزیراعظم نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔قاضی صباح ایڈوکیٹ نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیب آرڈیننس 2022 کے تحت بری کیا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں، درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے موقف اپنایا کہ عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے، عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے، ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے، عدالت نواز شریف کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button