تازہ ترینعلاقائی

نارووال:جشن عید میلاد النبی بڑے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

downloadنارووال(پریس ریلیز)پورے ملک کی طرح جشن عید میلاد النبی نارووال میں بھی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ شہر کے مین بازار اور محلوں کی گلیوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور محرابی دروازوں سے سجایا گیا ۔نوجوانوں کی انجمنوں نے عشقِ رسول ﷺ سے لبریز محفل میلا د کا اہتمام کیا ۔ 12ربیع الاول کو نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں بزم عید میلاد النبی ﷺ کے زیر اہتمام جلوس عید میلاد النبی ﷺ مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت سے پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی کی زیر قیادت 10بجے صبح ،مرکزاویسیاں سے تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان اور مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی کی زیر قیادت 10بجے نکالا گیا۔جو چوک کچہری میں مرکزی جلوس میں شامل ہو گیااور اپنے روایتی راستے پر رواں دواں رہا۔ مختلف اسٹیجوں پر خطاب کرتے ہوئے صدر بزم عید میلاد النبی ﷺ پیر سید اظہر الحسن گیلانی ،نائب صدر بزم عید میلا دالنبی و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور جنرل سیکرٹری علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے کہا کہ آمد مصطفےٰ ﷺ سے کفر و شرک کا دور ختم ہوا ۔بت پرستی اور مظاہر پرستی سے انسانیت بیزار ہوئی ۔ انسانوں ،جانوروں اور نباتات تک کو حقوق میسر آئے ۔نفرت اور دشمنی کی جگہ محبت اور اخوت نے لے لی۔میلاد النبی ﷺ حقیقت میں انسانی عروج کا باعث بنی۔ نبی رحمت ﷺ کے میلاد کی برکت سے امیر و غریب اور اونچ نیچ کے تصور کا خاتمہ ہوا ۔آج صوبائی ،لسانی ،رنگ و نسل کا تعصب زمانہ جاہلیت کی یادیں تازہ کرتا ہے ۔جشن میلاد النبی پر ہمیں ایک قوم ،ایک ملت اور ایک وطن کے تصورکو اجاگر کرنا ہو گا۔اس موقعہ پرپیر سید احمد حسن شاہ بخاری آستانہ عالیہ ڈونگیاں شریف، پیر سید سیف اللہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹلی پلاٹ ، مولانا حافظ محمد اعظم عطاری امیر عالمی تنظیم اہلسنت تحصیل نارووال ،قاری محمد ساجد قادری،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، قاری طلعت محمود جماعتی، مولانا صوفی اللہ رکھانقشبندی، مولانا حافظ محمد دلشاد اویسی،مولانا محمد جمیل نقیبی، مولانا حافظ محمد طاہر ضیاء،مولانا حافظ عبد الحیئ اور ان کے علاوہ سینکڑوں علماء کرام سمیت نارووال کی تمام مذہبی تنظیموں نے شرکت کی ۔ہزاروں عشاقان رسول کے جلوس عید میلاد النبی ﷺ میں نعرہ تکبیر و رسالت ،آمد مصطفےٰ مرحبا مرحبااور درود و سلام کی صدائیں فضاؤں کو معطرکرتی رہیں۔چندووال میں پیر سید شاہد حسین شاہ قادری کی زیر قیادت جلوس نکالا گیا۔ اس طرح نارووال اور گرد و نواح میں 12ربیع الاول کے موقعہ پرچھوٹے بڑے سینکڑوں جلوس نکالے گئے ۔TMAنے جلوس کے راستوں پر چونا بکھیر کر سجانے اور صفائی کا بہترین انتظام کیا ۔ایم این اے پروفیسر احسن اقبال اور سابق تحصیل ناظم خواجہ محمد وسیم بٹ نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد کے حوالے سے اور تعلیماتِ مصطفےٰ ﷺ کے حوالے سے مختلف بینرز آویزاں کئے ۔جلوس میں شریک علمائے کرام اور مشائخ عظام ولادتِ محمد ی ﷺ کے مقاصد اور برکات پر روشنی ڈالتے رہے۔ شرکائے جلوس نے نماز جمعہ جامع مسجد محبوب ربانی میں مقررہ وقت پر ادا کی ۔ بعد نمازجمعہ چوک فاروقی حسینی میں 4بجے تک میلاد مصطفےٰ ﷺ کانفرنس کی گئی ۔جلوس میں شرکاء عاشقانِ رسول ﷺ کے لئے مختلف انجمنوں نے انواع و اقسام کے تبرکات کا اہتمام بھی کیا ۔اختتام جلوس پر رضائے محمد ویلفیئر فاؤنڈیشن و بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال کے زیر اہتمام بعد نماز مغرب میلاد چوک محلہ رسول نگر میں آمد مصطفےٰ ﷺ کی خوشی میں 63پونڈ وزنی کیک کاٹا جس میں سرپرست اعلیٰ بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اور قاری ممتاز احمد ضیاء مہمان خصوصی تھے۔اختتام پر عالم اسلام میں قیام امن اور ملت اسلامیہ کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ میں لکی کمیٹیوں کے نام پر لُوٹ مار کا بازار گرم ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker