شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوازشریف کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور(پاک نیوز)گرفتار سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر شہباز کو خط لکھ کر سب کچھ بتادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے بعد احتجاج کرنے کا کہا جس کو رد کرنا ہماری غلطی تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ (ن) لیگ دھرنے اور آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے،انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں،صرف ووٹ کو عزت دو نعرے کی وجہ سے یہاں ہوں،اگر پاکستان کی عزت کمانی ہے تو اپنے لوگوں کو عزت دینی ہوگی۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اصولوں سےنہیں ہٹے،اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ڈرا دیں گے تو ایسا ممکن نہیں،اللہ کے فضل و کرم سے ہمارا سر کوئی

یہ بھی پڑھیں  مذاکرات سے پتاچل جائیگا کے کون امن نہیں چاہتا۔عمران خان

What is your opinion on this news?