پاکستانتازہ ترین

نئے پاکستان کے نام پر نالائقوں اور کھلنڈروں کا ٹولہ عوام پر مسلط کر دیا۔نوازشریف

لاہور(پاک نیوز)نئے پاکستان کے نام پر نالائقوں اور کھلنڈروں کا ٹولہ عوام پر مسلط کر دیاگیا جس نے نئے پاکستان کا نام لے کر پرانے پاکستان کا بھی بیڑا غرق کردیا، پاکستان میں غربت و تنہائی ہے اور ملک کی باہر رسوائی ہے۔ بہت جلد پاکستان میں ملاقات ہوگی۔جمعرات کوخواجہ محمد رفیق شہید کے 49 ویں یوم شہادت پر آواری ہوٹل لاہور میںہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہاعمران خان کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کر لوں گا عوام اب ہم اس کی خود کشی کا انتظار کررہے ہیں۔ سبز پاسپورٹ کی یہ حالت ہے کہ کوئی جہاز تو کوئی ہوٹل پر قبضہ کرلیتاہے، پی آئی اے کو برباد کر دی گیا۔ ملکی ائیر لائن سے جو سلوک کیا اس کا حساب ہونا چاہئے، حکومت و اور اس ٹولے کااحتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاعمران خان کو بھارت میں کٹھ پتلی کہاجاتاہے اور تو اور عمران کو امریکی مئیر سے بھی کم بتایا جارہاہے، ملک کی خوشحالی ختم کر کے اسے بدحال کر دیاہے، گرم پانی میں سوکھی روٹیاں بگھو کر بچوں کوکھلانے والا اب کس سے فریاد کرے،کیالوگوں کی آہوں سسکیوں کا حکومت کے پاس جواب کوئی ہے۔کیامہنگے آٹے و چینی کاحساب عمران خان کے پاس ہے، عوام سوال پوچھ رہے ہیں کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کےلئے بزرگوں نے قربانیاں دیں؟، یہ وہ پاکستان نہیں جس کےلئے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دیں، قائد ن لیگ نے کہاملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون چلاتو ووٹ کو عزت نہیں ملی، ووٹ کو عزت دو والی بات ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، آئین و جمہوریت ملک سے بار بار غداری ہوتی رہی یہ وہ سوال ہیں جسے ہر پاکستانی کو یاد رکھناچاہئے، انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ آر ٹی ایس بند کرے اور آپ کو آپ کاحق نہ دے،یاد رکھیں آپ کی طاقت سے ووٹ کو عزت ملے گی اور عوام کو نظرئیے کےلئے کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد رفیق نے ساری عمر جمہوریت کے قیام کےلئے جدوجہد کی۔ہمیشہ غریبوں مزدوروں دکھی انسانیت کی بات کرتے رہے، مجھے خوشی ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق والد کے راستے پر گامزن ہیں، جبر و ظلم کے خلاف علم بلند رکھا جیلیں دیکھیں لیکن پارٹی کے شانہ بشانہ رہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button