تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ نور بخاری کی پانچویں شادی کی تردید

لاہور(نمائندہ شوبز) پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ، جو کچھ عرصہ قبل انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر دین کی تبلیغ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نے دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے لندن میں خفیہ طور پر پانچویں شادی کر لی ہے۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی طویل پوسٹ پر انہوں نے اپنی پانچویں شادی کی تردید کی ہے، جذباتی انداز میں انہوں نے مزید لکھا کہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker