پاکستانتازہ ترین

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(پاک نیوز)او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اسلام آباد میں کل صبح 11:30 پر شروع ہو گا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے، اجلاس کا آغاز شاہ محمود قریشی کے خطاب سے ہو گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد سعودی وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان السعود اجلاس سے خطاب کریں گے، او آئی سی کے علاقائی گروپوں ایشیا،  افریقہ اور عرب کی جانب سے بیان پڑھا جائے گا۔بیان کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد الجسیر خطاب کریں گے، اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا خطاب ہو گا، 12 سے ساڑھے 6 بجے تک کا اجلاس بند کمرہ اجلاس ہو گا۔میڈیا کو صرف پریس گیلری میں جانے کی اجازت ہو گی، ساڑھے 6 بجے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، مشترکہ پریس کانفرنس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button