بین الاقوامیتازہ ترین

افغانستان و بھارت میں 7.5 شدت کا زلزلہ، 20 افراد جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ سیل) فغانستان اور بھارت میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے سے بیس سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز افغان صوبہ بدخشاں تھا۔ افغانستان کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کابل میں متعدد افراد جاں بحق اور ستر زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بدخشاں اور دیگر صوبوں میں گیارہ سے زائد افراد جاں بحق، ڈھائی سو زخمی اور دو سو سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ؤ جبکہ متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ بدخشاں کا ضلع جرم تھا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے زلزلے سے متاثرین کی مدد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی ریاست ہریانہ، چندی گڑھ اور پنجاب میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے جھٹکوں سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن خوف کے مارے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:ڈی سی اوسکندر ذوالقرنین نےرمضان المبارک میں اشیائ خوردونوش کے نرخ مقررکردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker