تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:بہاولنگر انجمن سماجی بہبود سادات کالونی بہاولنگرکے زیر اہتمام فری بلڈ بنک کا قیام

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگر انجمن سماجی بہبود سادات کالونی بہاولنگرکے زیر اہتمام فری بلڈ بنک کا قیامDHQہسپتال بہاولنگر میں تھلسیمیاکے کم سن مریض بچوں کو فری بلڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔بہاولنگر انجمن سماجی بہبودسادات کالونی بہاولنگر کے زیراہتمام بلڈ بنک کا قیام کیا گیا۔ جس کی صدارت طارق محمود فرخ صاحب نے کی۔ ٹیم کے تمام ممبران نے اس میں بھرپور شرکت کی اور اس جزبے کو دل سے سراہا۔ اس بلڈ بنک میں فوکل پرسن کے فرائض منصبی ادا کرنے کے لیے محمد مدثرعمران کی خدمات کو سراہا۔ انجمن سماجی بہبود سادات کالونی بہاولنگرکے فوکل پرسن محمد مدثر عمران کے بھرپور تعاون اور تمام ٹیم کی کاوشوں سے دولت پور کے رہائشی محمد لطیف کے تین کم سن تھلسیمیا کے بچوں کو فری بلڈفراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  "آپ "ہیں کہ کچھ واضح نہیں کرتے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker