بین الاقوامیتازہ ترین

بنگلا دیش : مقبول ٹی وی ڈرامے کی کہانی پر عوام جھگڑ پڑے، 100 افراد زخمی

ڈھاکا(مانیٹرنگ سیل) بنگلہ دیش میں مشہور ایک ٹی وی ڈرامے کی کہانی پر بحث تصادم میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں ان دنوں ایک ٹی وی ڈراما ’’کرن مالا ‘‘ عوام میں بہت مقبول ہے۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسی جنگجو شہزادی کے گرد گھومتی ہے جو برائی کا خاتمہ کرتی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ ہفتے نشر کی گئی جسے ملک میں ریکارڈ لوگوں نے دیکھا۔بنگلہ دیش کے ہابی گنج نامی گاؤں میں واقع ایک چائے کے ہوٹل میں لوگوں کی بڑی تعداد ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے موجود تھی ، اسی دوران چند لوگوں میں کہانی پر تبصرہ شروع ہوگیا ۔ اس تبصرے نے پہلے بحث اور پھر اختلاف رائے کی شکل اختیار کرلی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل میں موجود افراد آپس میں ہی جھگڑ پڑے، نوبت یہاں تک پہنچی کہ سیکڑوں لوگوں نے ڈنڈے اور چھڑیاں اٹھا لیں اور باقاعدہ جنگ کا سا سماں پیدا ہو گیا، جس میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کو ہنگامے کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی جاری رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی یہی ڈرامہ 3 لڑکیوں کی موت کا سبب بنا تھا جب ڈرامے کی مرکزی کردار کے خوبصورت لباس کی فرمائش پر والدین کی جانب سے انکار کے بعد لڑکیوں نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  خان لالا نے لالاکردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker