تازہ ترینعلاقائی

چارسدہ: فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پشاور جیل اور بھائی جاں بحق

چارسدہ(مانیٹرنگ سیل) چارسدہ میں نامعلوم ملزمان کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پشاور جیل ظاہر شاہ کے حجرے پر فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پشاور جیل اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگئے۔ چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور جاں بحق، چارسدہ کے علاقے مندنی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور ظاہر شاہ ہجرے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہر شاہ اور اس کا بھائی ارشاد موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker