تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد کی سیاسی جنگ نے ضلع چنیوٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)فیصل آباد کی سیاسی جنگ نے ضلع چنیوٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلنے والے مسلم لیگ ن کے ایم این ائے ایم پی ائے اور ضلعی عہدیداراور ورکرز’’ جدا ،جدا ہوگئے‘‘مولانا الیاس چنیوٹی کی سیاسی قلا بازی نے مسلم لیگ ن چنیوٹ میں بھونچال پیدا کر دیا ۔کئی کئی سالوں سے پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کی قربانی دیدی گئی ۔سیاسی مخالفین کو نئے محاذ پر لڑنے کا نیا منصوبہ منظر عام پر آگیا مقامی ایم این ائے اور ایم پی ائے مولانا الیاس چنیوٹی کی ہٹ دھرمی نے پارٹی کو’’ ٹکڑے ٹکڑے ‘‘کردیا ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ (ن )دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔لیگی ایم پی ائے نے ذاتی طور پر مولوی گروپ متعارف کرواتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں پارٹی کی بجائے ذاتی حلف نامہ جاری کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کر دیئے اور کھلے عام مسلم لیگ ن ضلعی قیادت کی مخالفت کے لئے نیا محاذ بنا ڈالا ضلعی صدر مسلم لیگ ن چنیوٹ مہر آفتاب احمد ہرل نے ہمارے نمائندے سے ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ ن کی موجودہ سیاست اور اس کے منظر نامے پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیصل آباد کے بعد اب چنیوٹ میں بھی مسلم لیگ ن کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے والوں نے کمر کس لی ہے اور ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی قبانی دی جا رہی ہے جو باعث شرم ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مخالف سیاسی جماعتوں سے مقابلہ کے لئے نیا چیلنج بھی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چنیوٹ کی قیادت کی جانب سے ورکرز گروپ جبکہ مقامی ایم این ائے اور ایم پی ائے مولا نا ایاس چنیوٹی کی جانب سے مولوی گروپ متعارف کرواتے ہوئے پارٹی قوانین کی کھلم کھلی مخالفت کی گئی اور ایک نیا گروپ تشکیل دے کر بلدیاتی الیکشن میں مختلف علاقوں سے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے گئے جن پر حلف نامے بھی شامل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت مقامی ایم این ائے اور ایم پی ائے کے اس اقدام پر ایکشن لے اور پارٹی کو کمزور اور بدنام کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائے انہوں نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار وورز گروپ کے نام سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:میٹرو بس کا کل افتتاح ہوگا،ترک نائب وزیراعظم شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker