تازہ ترینعلاقائی

ضلع چنیوٹ اور گردونواح میں غیراعلانیہ بجلی وسوئی گیس کیطویل ترین لوڈ شیڈنگ سے لاکھوں شہری شدید مشکلات سے دو چار

چنیوٹ(نامہ نگار )ضلع چنیوٹ اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ بجلی وسوئی گیس کیطویل ترین لوڈ شیڈنگ سے لاکھوں شہری شدید مشکلات سے دو چار ہو کر رہ گئے کھانے پینے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہو گیا جبکہ سکول و کالجز اور دفتری حضرات بازاروں ،ہوٹلوں سے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہونے والے سروے میں شہریوں نے اس بات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر بھر اور گردو انواح کے درجنوں علاقوں میں بجلی کی بندش کے بعد اب سوئی گیس بھی مکمل طور پر غائب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہری شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور ہزاروں افراد جن میں مرد بچے بوڑھے خواتین اور خصوصاً سکول و کاجز اور دفتروں کو جانے والے حضرات یومیہ لاکھوں روپے کی مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء خریدنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں شہری حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب عوام کو زندہ درگور کرنے پر تل چکی ہے اور بجلی و گیس کا غائب ہو جانا حکومت کی ناقص پالیسیوں کا پول کھول رہا ہے ۔شہری حلقوں نے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:سابق ممبر ضلع کونسل اکرم خان لودھی کی رسم قل ادا کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker