تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سرکاری گاڑی کا ذاتی استعمال شروع کر دیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سرکاری گاڑی کا ذاتی استعمال شروع کر دیا ،پٹرول کی مد میں ہزاروں روپے کی ماہانہ کرپشن ۔بیٹے نے ایکسیڈینٹ کیاتو مرمت ڈرائیور کے کھاتے میں ڈال دی اور سچ بتانے کی صورت میں نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم انور بانو نے سرکاری گاڑی ct 102کا بے دریغ استعمال شروع کر رکھا ہے اور گھومنے پھرنے کے لیے گاڑی اپنے بیٹے کے حوالے کر رکھی ہے موصوفہ 36کلو میٹر دور گھر آنے جانے کے لیے سرکاری گاڑی کا استعمال کرتی ہیں جبکہ ٹی اے ڈی کی مد میں پٹرول کے نام پر ماہانہ ہزاروں روپے کا بل نکلوا لیا جاتاہے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور محمد ارشاد نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ میڈم کے انجان ڈرائیور بیٹے نے گاڑی کا متعدد بارایکسیڈینٹ کیا مگر نقصان اس کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے ۔میڈیا کو شکایت پر آفیسر اسے نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں ۔محمد ارشاد نے ڈی سی او چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ اسے زیادتی سے بچایا جائے اور گاڑی کے متعلق کرپشن بارے نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں  حکومتی کارندوں نے سیاسی ٹیکنیکل ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بیلٹ پیپر چھپوائی کے دوران ہمارے منتخب کئے گئے وائس چئیرمین کا نام غلط چھپوا دیا:رانا ندیم اسلم خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker