تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: رمضان شوگر مل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلسل مسائل اور پریشانی کا شکار کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے لیگل ایڈوائزر کو مبینہ طور پر شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے اغواء کرنے کی کوشش پر تحصیل بھوآنہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ شوگر مل انتظامیہ کے خلاف دائررٹ پٹیشن اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحصیل بھوآنہ کی ایڈیشنل سیشن جج میڈم عدیلہ الطاف نے رمضان شوگر مل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔تحصیل بھوآنہ کے قریب واقع مقامی شوگر مل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔کسانوں کے لیگل ایڈوائزر شہباز علی حسینی ایڈووکیٹ کے مطابق انہیں کسانوں کے لیگل ایڈوائزر ہونے اور کسانوں کے حقوق کی بات کرنے پر مقامی شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔مقامی عدالت میں دی گئی درخواست میں انہوں نے اس بات کا الزام لگایا ہے کہ مقامی شوگر ملز کے ڈپٹی سرکل کین منیجر امتیاز چیمہ نے چار ساتھیوں سمیت شہباز علی ایڈووکیٹ کو اغواء کرنے کی کوشش کی کیونکہ شہباز علی ایڈووکیٹ رمضان شوگر مل کے خلاف کسانوں کا وکیل تھا۔جس پر میڈم عدیلہ نے رمضان شوگر مل کے ڈپٹی سرکل کین امتیاز چیمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!