تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:مسلم لیگ(ن) کے ضلعی رہنماء کی پھرتیاں، بوگس چیک کے ذریعے شوروم مالک کو ہزاروں روپے کا فراڈ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ( ن) کے ضلعی رہنماء کی پھرتیاں بوگس چیک کے ذریعے شوروم مالک کو ہزاروں روپے کا فراڈ کرنے کے خلاف تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء میان سلیمان عمیر نے جھمرہ چوک کوہلو روڑ پر واقع موٹرسا ئیکل شوروم مالک سے ہنڈا 70موٹر سائیکل خریدا اور ضمانتی چیک جو کہ بینک الفلاح کا تھا رو برو گواہان محمد شہباز ولد محمد اشرف ،جاوید اقبال ولد محمد منشاء دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا جسے کیش کروانے کے لئے جب سائل مہتاب رضا بینک گیا تو اسے بتایا گیا کہ یہ اکاؤنٹ بند ہے اور اس کلوز ہوئے عرصہ ہو گیا جس پر سائل مہتاب رضا نے سلیمان عمیر سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تم دھوکہ و فراڈ کرکے میری رقم نہ ہتھیاؤ جس پر سلمیان عمیر نے شوروم مالک سائل مہتاب رضا کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دینا شروع کر دیں اور کہا کہ رقم نہیں ہے جو ہوتا ہے کر لو جس پر مہتاب رضا ولد مھمد شریف قوم ملک نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ کو دھوکہ دہی اور فراد کرنے کے حوالے سے درخواست گزاری جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے سلیمان عمیر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس نے سلیمان عمیر کے خلاف مقدمہ نمبری942/15درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:مجسٹریٹ کے چھاپے،کئی گراں فروشوں کو جیل بھیج دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker