تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :کسانوں کو کئی سالوں سے گنے کی عدم ادائیگیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی خادم اعلیٰ کی رمضان شوگر مل کے خلاف احتجاجی ریلی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ )کسانوں کو کئی سالوں سے گنے کی عدم ادائیگیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی خادم اعلیٰ کی رمضان شوگر مل کے خلاف احتجاجی ریلی اکتوبر میں عمران خان کی قیادت میں شوگر مل کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے زیر اہتمام کسانوں کے حقوق اور خادم اعلیٰ پنجاب کی شوگر مل کی جانب سے ضلع بھر کے کسانوں کو کئی سالوں سے کروڑوں روپے کی عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ضلع بھر اور اسکی تینوں تحصیلوں سے ہزاروں کارکنوں اور کسانوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت ضلعی صدر میاں شوکت تھہیم نے کی جس میں سردارزادہ قائم رضا سید،ڈاکٹر جاوید اقبال قمر،سید افضل شاہ ودیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور شہباز شریف چنیوٹ کے غریب کسانوں کے مستقبل کو تاریک کر رہے ہیں ۔کم قیمت میں گنا خرید کر کئی سالوں سے انہیں ادائیگیاں نہ کرنا سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے اس بات کا بھی واضح اعلان کیا کہ اگر اس ماہ میں کے اندر اندر کسانوں کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تو اکتوبر میں خادم اعلیٰ پنجاب کی شوگر مل کے سامنے پی ٹی آئی دھرنا دے گی جس کی قیادت عمران کان خود کرینگے اور پھر حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب کیا جائیگا جس سے قوم کو معلوم ہو جائیگا کہ ملک کے کسانوں کے ساتھ تاریخی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ریلی میں ہزاروں کارکنوں ،کسانوں نے شرکت کی اور گو نواز گو کے نعرے گونجتے رہے

یہ بھی پڑھیں  گلگت بلتستان کے الیکشن میں غلام سرورخان اور جہانگیرترین ہمارے پاس انتخابی اتحادکے لئے آئے تھے:علامہ عارف واحدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker