تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:’’قتل یا خود کشی ‘‘ نوجوان کی پراسرار ہلاکت

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)’’قتل یا خود کشی ‘‘کھانا کھاتے ہوئے دوستوں نے کسی ضروری کام کے لئے باہر بلوایا تھوڑی ہی دیر بعد انہی دوستوں نے اہل خانہ کو کہا کہ آپ کے بیٹے نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ’’میٹرک کے طالبعلم کی پر اسرارہلاکت ‘‘چند ہی لمحوں بعد لخت جگر کی نعش دیکھ کر ماں پر غشی کے دورے باپ پر سکتہ طاری جبکہ بہنوں کے بین سن کر ہر آنکھ اشکبار بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی چک نمبر146 میں میٹرک کے طالبعلم عرفان کی پراسرارہلاکت عرفان گزشتہ رات گھر میں کھانا کھا رہا تھا کہ دوستوں نے بلوایا اور ساتھ لے گئے اور چند ہی لمحوں بعد کمر پر گولی لگنے اور شدید زخمی ہونے کی اطلاع اہل خانہ کو ملی جنہوں نے تشویشناک حالت میں عرفان کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد طبی امداد کے لئے پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔تاہم نوجوان عرفان کی ہلاکت پر مختلف قسم کی چہ مگوئیاں سامنے آئیں مگر اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی کاروائی اور الزام تراشی سے کام نہ لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button