تازہ ترینعلاقائی

20لاکھ تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان کو چنیوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)20لاکھ تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان کو چنیوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا اسلحہ زیر استعمال موبائل فونز ،لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمدکر لیا گیا مزید اہم انکشافات کا امکان ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادر قمر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں عثمان احمد کو کالج سے گھر جاتے ہوئے ملزمان محمد عبداللہ اور عثمان نے اغوا کر لیا اور 6روز تک نامعلوم مقام پر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے نشہ آور انجیکشن اور گولیا ں دیتے رہے جبکہ عثمان کے ورثاء کو ملزمان نے بیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا انکار پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی جس پر عثمان کے ورثاء نے تھانہ چناب نگر ملزمان کے خلاف کاروائی کیلئے درخواست دی جس پر ڈی ایس پی سرکل چناب نگر کی نگرانی میں ایس ایچ او چناب نگر نصر اللہ خاں نوشیر احمد ایس آئی تفتیشی افسر اور اپنی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مغوی کو بازیاب کر وا لیا ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق ملزمان تربیت یافتہ سائیبر کرائم ماسٹر ہیں اور انہوں نے اپنی غربت کے خاتمہ کیلئے نوجوان کو اغواکیا تا ہم ملزمان کے قبضہ سے تمام تر آلات و اسلحہ اور ایک عدد کار پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے مزید انکشافات بھی سامنے آ سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  منا بھائی ایم ایم بی ایس کوپے رول پررہا کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker