تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی میں قیامت خیزگرمی نے تباہی مچا دی شدید حبس کی وجہ سے دو عورتوں سمیت درجنوں افراد بہوش ہوگئے

ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی میں قیامت خیزگرمی نے تباہی مچا دی شدید حبس کی وجہ سے دو عورتوں سمیت درجنوں افراد بہوش ہوگئے جبکہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی نیو میر حسن فیڈر میں آٹھ دیگر علاقوں میں پندرہ بجلی کے ٹرانسفارمرمر جلنے سے عوام بلبلا اٹھے کیسکو جلنے والے ٹرانسفارمر ز کی مرمت کے بجائے چندہ مہم عروج پر جا پہنچی چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان نوٹس لیں بجلی کے صارفین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری مینگل کوٹ چھتر سمیت دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جمعرات کے روز شدید حبس ہونے کی وجہ سے 65سالہ خاتون حلیمہ دو کمسن بچے محمد آیان اور محمد نثار سمیت درجنوں افراد بہوش ہوگئے ہیں جبکہ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی نیو میر حسن فیڈر میں مستوئی محلہ مغیری محلہ سیال محلہ مینگل محلہ سمیت آٹھ دیگر علاقوں منجھو شوری میں گوٹھ عبدالوہاب نجھو شوری سٹی بیدار میں پندرہ کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمرمر جل گئے ہیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کیسکو جلنے والے ٹرانسفارمر ز کی مرمت کے بجائے عوام نے مجبوراََ چندہ مہم شروع کردی گئی ہے عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker