تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مرادجمالی:نصیرآباد میں پانچ سے سے سولہ سال تک کی عمر کے بے بچیوں کو سکولوں میں داخلہ مہم زور وشور سے جاری

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار) نصیرآباد میں پانچ سے سے سولہ سال تک کی عمر کے بے بچیوں کو سکولوں میں داخلہ مہم زور وشور سے جاری ہے 9905بچے بچیوں کو مفت درسی کتابیں دے کر سکولوں میں داخل کردیا گیا والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے بلدیاتی کونسلران چیئرمین قبائلی عمائدین سیاسی سماجی شخصیات محکمہ ایجوکیشن اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے آفیسران سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے ڈی ای او نصیرآباد عبدالواحد شاکر بلوچ محمد اعظم مری تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن بلوچستان کی خصوصی داخلہ مہم پانچ سال سے سولہ سال کی عمر تک بچے بچیوں کو سکولوں میں داخلہ کرانے کے سلسلے میں نصیرآباد میں محکمہ ایجوکیشن اور یونیسف کے پروگرام ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیرہ مراد جمالی چھتر تمبو مینگل کوٹ نوتال کے علاقوں میں جاری ہے جس کے سلسلے میں اب تک9905بچے بچیوں کو مفت درسی کتابیں دے کر سکولوں میں داخل کردیا گیا جس سے غریب اور کم آمدنی والے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ڈی ای او ایجوکیشن نصیرآباد عبدالواحد شاکر بلوچ یونیسف کے نصیرآباد کے کوارڈنیئٹر محمد اعظم مری نے کہاکہ نصیرآباد میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے بلدیاتی کونسلران چیئرمین قبائلی عمائدین سیاسی سماجی شخصیات محکمہ ایجوکیشن اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے آفیسران سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ نصیرآباد میں سکولوں سے باہر 72ہزار بچے بچیوں کو گلی محلوں میں کھیلنے کے بجائے تعلیم جیسی نعمت سے روشناس ہوکر ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور معاشرے سے ناخواندگی کا خاتمہ کیا جا سکے اس سے قبل ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدلواحد شاکر بلوچ نے گورنمنٹ ہائی سکول تاج محمد لہڑی میں طلباء طالبات میں مفت درسی کتابیں تقسیم کئیں اور فرنیچرز بھی دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  خیبر پختونخوا: بجلی کے پانچ ٹاور دھماکے سے تباہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker