تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد ڈویژن میں پولیس کی بھرتی جاری تیرہ سو نوجوان قد اور چھاتی کم ہونے کی وجہ سے مقابلہ کی دوڑ سے نکل گئے

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار) نصیرآباد ڈویژن میں پولیس کی بھرتی جاری تیرہ سو نوجوان قد اور چھاتی کم ہونے کی وجہ سے مقابلہ کی دوڑ سے نکل گئے 5ہزار دوسو بیروزگار نوجوان دوڑ میں شامل سرخ لکیر پار کرتے ہوئے شدید گرمی حبس میں ننگے پاؤں تپتی سڑک پر بھاگتے ہوئے 37 بامیدوار بہوش ہو کرگرنے دو امیدواروں کے گھٹنے دانت ٹوٹ گئے بد نظمی کے خلاف جعفرآباد کے مشتعل امیدواروں نے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد جھل مگسی جعفرآباد کچھی میں پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے سخت گرمی حبس میں بھرتی کا عمل جاری ہے قد چھاتی کی پیمائش کے بعد سوموار کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں 5ہزار دوسو بیروزگار نوجوان دوڑمیں قسمت آزمائی کیلئے شامل ہوئے اور سرخ لکیر پار کرتے ہوئے شدید گرمی حبس سے 37امیدوار بہوش ہو کرگرگئے جن کو طبی امداد دینے کیلئے محکمہ پولیس اور صحت کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال لایا گیاجن کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو امیدواروں کے روڈ پر گرنے کی وجہ سے گھٹنے دانت ٹوٹ گئے جعفرآباد کے سینکڑوں مشتعل امیدواروں نے پولیس کی بھرتیوں میں بد نظمی کے خلاف سٹی پیڑول پمپ کے مقام پر احتجاجاَ ٹائر جلا کرَ قومی شاہراہ کو بلاک کردیاگیا مظاہرین پولیس کے آفیسران کے خلاف نعرہ بازی کی گئی انہوں نے الزام عائد کیاکہشدید گرمی میں تپتی سڑک ننگے پاؤں بھاگیا گیا ہے جس سے ہمارے ساتھیوں کے پاؤں خون رنگ چکے تھے ایسے ماحول میں ہونے والی بھرتی منسوخ کرکے سردیوں کے موسم کی کیئے جائیں

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:صحافیوںاورپولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker