تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد میں محکمہ ایجوکیشن اورعالمی ادارہ یونیسف کی جانب سے جاری داخلہ مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)نصیرآباد میں محکمہ ایجوکیشن اور عالمی ادارہ یونیسف کی جانب سے جاری داخلہ مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی پندرہ ہزار سے زائد بچیاں بچے مختلف سکولوں میں داخل جبکہ شعور آگاہی کیلئے منجھوشوری ٰ چھتر میرحسن ڈیرہ مراد جمالی میں واک ریلیوں مذاکرے کا سلسلہ جاری ہے داخلہ مہم کے دوران بچے بچیوں کو مفت درسی کتب ریڈنگ رائٹنگ میڑیل فراہم کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سکول سے باہر ہونے والے بچے بچیوں کے مستقبل کو روشن بنانے اور صوبہ سے ناخواندگی کیلئے داخلہ مہم شروع کی گئی ہے اس سلسلے میں نصیرآباد کے علاقوں تمبو چھتر ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدلواحد شاکر بلوچ ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر تمبو محمد صادق عمرانی ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی محمد دین ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمیل محترمہ خانزادی بلوچ اور عالمی ادارہ یونیسف نصیرآباد کے کوارڈنیئٹر میر محمد اعظم مری کی نگرانی میں شعور آگاہی کیلئے م واک ریلیوں مذاکرے کا سلسلہ جاری ہے داخلہ مہم کے دوران بچے بچیوں کو مفت درسی کتب ریڈنگ رائٹنگ میڑیل فراہم کیا جا رہا ہے مہم کے دوران داخل ہونے والے بچے بچیوں کو مفت درسی کتب ریڈنگ رائٹنگ میڑیل ملنے پر غریب اور مستوط طبقہ کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدلواحد شاکر بلوچ عالمی ادارہ یونیسف نصیرآباد کے کوارڈنیئٹر میر محمد اعظم مری نے کہاکہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ بلوچستان سے ناخواندگی کا خاتمہ کرکے روشن بلوچستان بنایا جا سکے اور کہاکہ داخلہ مہم کے دوران اب تک پندرہ ہزار سے زائد بچے بچیوں کو گلیوں محلوں سے نکال کر سکولوں میں داخل کیا جا چکا ہے کیونکہ روشن تعلیم یافتہ صوبہ بنانے کیلئے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے تمام طبقوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں  خان پور:وزیراعلیٰ پنجاب کےحکم کےباوجود خان پورکی کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق نہ مل سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker