تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ مراد جمالی:پولیو ورکروں ایریا انچارج کو چھ ماہ سے پیمنٹ نہیں دی جا رہی، پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار) پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر فضل الرحمان کاکڑ جنرل سیکریڑی رحمت دہوار چیئر مین شبیراحمد عمرانی نصیرآباد کے صدر مہراﷲ موسیانی جنرل سیکریڑی نذیر احمد مستوئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ورکروں ایریا انچارج کو چھ ماہ سے پیمنٹ نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ایریا انچارج ہزاروں روپے مقروض ہو چکے ہیں اور پولیو ورکروں نے آئندہ آنے والے پولیو ورکروں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ پولیو ورکروں نے اپنی قیمتی جانوں پر کھیل کر بچوں کے مستقبل کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت بلوچستان میں معصوم بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے چھ چھ ماہ پولیو کی رقم نہ دینا محکمہ صحت اہلکاروں اور پولیو ورکروں کے ساتھ ذیادتی ہے اور کہاکہ ای او ڈی کوارڈینئٹر ڈاکڑ سیفل الرحمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد رقم ادا کی جائے گی اور کہاکہ اگر دس روز کے اندر اندر پولیو ورکروں محکمہ صحت کے اہلکاروں کو رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو سولہ ستمبر کو ہونے والی پولیو مہم کا مجبورا بائیکاٹ کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں  اظہار رائے کی آزادی پر پابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker