شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / گجرات؛عقیدت مندوں کے لیےسونے کی سبیل

گجرات؛عقیدت مندوں کے لیےسونے کی سبیل

گجرات(نامہ نگار) گجرات میں اہل بیت رسول کے عقیدت مند کی طرف سے انوکھی سبیل عزادران اور عقیدت مندوں کو سونے کے برتن سے دودھ پلایا جا رہا ہے۔ سونے سے سجی سبیل لگانے والے گجرات کے عقیدت مند شفیق حیدری لوگوں کو سونے کے کٹورے سے دودھ پلاتے ہیں ۔عجوہ کھجور اور کھوئے والے دو سو لیٹر دودھ سے روزانہ لوگ سیراب ہورہے ہیں ۔ سبیل میں شہزادہ علی اصغر کی یاد میں ہیرے جڑے سونے کا تاج بھی تیار کروایاگیا ہے ، دودھ پینے کے لیے آنے والے افراد زوق و شوق سے اس کی زیارت کر رہے ہیں۔ ڈھائی کلو سونے سے تیار برتن اور تاج کی سبیل دس محرم تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  گجرات:میاں خالدرفیق کی وفد کےہمراہ صدرسےملاقات