بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت میں انتہا پسندی کی ذمہ دار مودی سرکار ہے، بھارتی شاعر گلزار

دہلی(مانیٹرنگ سیل)بھارتی شاعرگلزار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا ذمہ دار مودی سرکار کودے دیا۔ بھارتی شاعر کا کہنا ہے بھارت میں لوگ خوف کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ بھارتی انتہا پسندی سے مایوس بھارتی شاعر گلزار کہتے ہیں کہ جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے ٹھیک نہیں ہے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی شاعر گلزار کا کہنا تھا کہ بھارت میں آزادی اظہار نام کی کوئی چیز نہیں لوگ خوف کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کی ذمہ دار صرف موجودہ انتہا پسند مودی حکومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں۔ بھارتی شاعرکا کہنا تھا کہ ساہتیہ اکیڈمی کو بھارت میں ظلم وستم کےخلاف آواز اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button