بین الاقوامیتازہ ترین

ہندوانتہا پسندوں کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیورکا قتل، ہنگامے پھوٹ پڑے، یاسین ملک گرفتار

دہلی(مانیٹرنگ سیل)ہندوانتہاپسندوں کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیور کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ اور کلگام میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس کے ساتھ تصادم میں متعدد مظاہرین زخمی، بھارتی پولیس نے مظاہرے کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیور زاہد رسول کے قتل خلاف احتجاج جاری ہے۔ مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ اور کلگام میں مظاہروں کے دوران ہنگامے پھوٹ پڑے۔ قابض بھارتی فوج نے پر امن مظاہرین پر اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کے ساتھ تصادم میں متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے والے حریت رہنما یاسین ملک اور انکے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں ہندوانتہا پسندوں کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیور کے قتل کے خلاف پہیہ جام ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔ بارہ روز قبل ہندو انتہا پسندوں نے گائے اسمگل کرنے کے الزام میں زاہد رسول کو تشدد کرکے زخمی کردیا تھا۔ واقعہ کے دس روز بعد زاہد رسول دہلی کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں  لندن پلان بری طرح ناکام ہوگیا ، قوم نے حال دیکھ لیا، نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker