تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد: 2پولیس اہلکارکرپشن کے الزامات ثابت ہونےپرنوکری سےفارغ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر اسلام آباد پولیس کے 2اہلکاروں کونوکری سےفارغ کردیاگیاہے۔ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں محکمےمیں کرپٹ عناصرکی کوئی جگہ نہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق2 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق تھانہ آئی نائن کے ایگل سکواڈ کے اہلکار منور اور نوید کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کیا گیا ۔ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے اہلکاروں کی برطرفی کے احکامات جاری کئے ۔ فیصلے سے متعلق ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس کے محکمے میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ عناصرکےخلاف کاروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلی پنجاب کے انتخابی حلقہ پی پی159کے رہائشی کیچڑ بھری زندگی گزارنے پر مجبور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker