تازہ ترینعلاقائی

جہلم: پاسپورٹ آفس کا عملہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا

جہلم(نامہ نگار) پاسپورٹ آفس کا عملہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا دوردراز سے لوگ پاسپورٹ بنوانے کے لئے بڑی مشکل سے پاسپورٹ آفس تک گاؤں میں پہنچتے ہیں اور ان لوگوں کو گرمی میں لمبی لائنوں میں لگا دیا جاتا ہے بڑی مشکل سے جب ان کی باری آتی ہے تو عملہ مختلف قسٖم کے اعتراض لگا کر ان کو ایجنٹوں کے پاس بھیج دیتے ہیںیا پھرخود ہی ساز باز کر کے بھاری رقم خود لیتے ہیں دوردراز سے لوگ آئے ہوئے عملہ کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور پاسپورٹ دفتر کے گارڈ بادشاہ بھی عوام کو لوٹنے میں پہلے نمبر پر ہیں ایک گارڈ بادشاہ نے اپنے ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں اور بلا خوف رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اورکہتا ہے کہ میں برابر کا حصہ صاحب کو دیتا ہوں عوام سراپا اختجاج ہیں اورمتاثرا لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتاہے اور ایسے معلوم ہوتا ہے کے یہاں پر کوئی قانون نہیں ہے اور ہماری وزیرٖ داخلہ چوہدری نشار سے پْرزور اپیل ہے کہ و ہ برائے مہربانی جہلم پاپورٹ آفس خود آکر ویزٹ کریں اور کرپٹ عملے کوبر طرف کریں

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پولیس پر اندھادھند فائرنگ ‘ انسپکٹر موقع پر شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker