تازہ ترینعلاقائی

جہلم : دینی مدارس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سرچ آپریشن

جہلم (نامہ نگار) ضلع جہلم کے دینی مدارس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے علی الصبح سرچ آپریشن کیا گیا جس کا آغاز معروف دینی ادارہ جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم سے کیا گیا تاہم ادارہ سے کسی بھی قسم کا قابلِ اعتراض اور غیر قانونی مواد بر آمد نہیں ہوا،اس سرچ آپریشن کے بعد جہلم کے مذہبی،سماجی و شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور تمام حلقوں نے اس کاروائی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے شدید رد عمل کا اظہار کیا ، جامعہ حنفیہ کی مجلسِ شوریٰ کے اراکین چوہدری شعیب احمد ، خان حبیب الرحمن برکی ، عبد الجبار قریشی، کپتان محمد حسین و دیگر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ کاروائی جس سے نہ صرف قرآن پڑھنے والے چھوٹے چھوٹے بچوں میں خوف و ہراس پیداء ہوا بلکہ خانہ خداء کا تقدس بھی پامال ہوا جو کہ انتہائی افسوس کا باعث ہے مجلسِ شوریٰ نے اس حوالہ سے میڈیاکو اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

یہ بھی پڑھیں  عالمی مسائل کےحل کےلئےامت مسلمہ کوایک ہوناہوگا، مشاہد حسین سید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker