تازہ ترینعلاقائی

جہلم :گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر سموسہ نہ ملنے پر گریبانوں تک پہنچ گئے

جہلم (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر سموسہ نہ ملنے پر گریبانوں تک پہنچ گئے ،سکول کے اندر بچوں کے سامنے ایک د وسرے کو گالی گلوچ شیشے ٹوٹ گئے ،ہیڈ ماسٹر اپنے دفتر میں بیٹھ کر تماشہ دیکھتا رہا ،سکیورٹی کارڈ اور طلباء نے بیچ بچاؤں کروایا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم کے نواحی گاؤں وگھ میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے دو ٹیچر محمد احسان اور محمد اسمائیل دن کے وقت چائے کے ساتھ سموسے کھاتے ہوئے اس وقت آپس میں لڑ پڑے جب ایک ٹیچر کو سموسہ کم ملا اور بات ایک دوسرے کے گریبان اور شدید گالی گلوچ تک پہنچ گئی ٹیچروں کے جھگڑے کی وجہ سے ٹیبل اور باریوں کے شیشے ٹوٹ گئے سکول کا ہیڈ ماسٹر عبدالرؤف اپنے دفتر میں بیٹھ کر سارا تماشہ دیکھتا رہا مگر بات ختم نہ کروائی شور شرابے کی آواز سن کر سکول کے بچے اور گارڈ آگئے جنہوں نے بیچ بچاؤں کروایا لڑنے وا لے ٹیچر ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دیتے ہو ئے اپنی اپنی کلاس روم میں چلے گئے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : موٹروے پولیس نے موٹر سائیکل پر تین یاتین سے زائد سواریاں بٹھانے کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker