تازہ ترینعلاقائی

جہلم:سول ہسپتال کے چائلڈ سپیشلسٹ نے معصوم مریضوں کوذلیل وخوار کرنا معمول بنا لیا

جہلم (نامہ نگار) سول ہسپتال کے چائلڈ سپیشلسٹ نے معصوم مریضوں کوذلیل وخوار کرنا معمول بنا لیا خودٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر دوستوں سے گپ شپ میں مگن رہتا ہے اور مریض سارا سارا دن انتظار کرنے پر مجبور ہیں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان سیٹھی معصوم مریضوں اور ان کے لواحقین کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے ذلیل وخوار کرتا ہے خود اے سی لگا کر ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر دوستوں سے گپ شپ میں مصروف رہتا ہے جبکہ کہ دور دراز سے آئے ننے مریض اپنے والدین کے ساتھ سارا سارا دن باہر بیٹھ کر ڈاکٹر کا انتظار کرتے رہتے ہیں اگر کوئی اندر جانے کی کوشش کریں تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتا ہے بچوں کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیں  عید کے چھٹیوں کے بعد تمام کورونا ویکسی نیشن سینٹر کھل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker