تازہ ترینعلاقائی

جہلم: اس دفعہ سیلا ب سے نمٹنے کی منصوبہ بندی گذشتہ برس کی نسبت بہتر ہے، صوبائی وزیر معدنیات پنجاب

جہلم( نامہ نگار) صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان نے کہاہے کہ اس دفعہ سیلا ب سے نمٹنے کی منصوبہ بندی گذشتہ برس کی نسبت بہتر ہے مگر تمام محکوں کے لئے ضروری ہے کہ مکمل ہم آہنگی سے کام کیا جائے اور سیلاب سے نمٹنا سرکاری ذمہ داری سے زیادہ اپنا قومی فرض سمجھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ غفلت کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ قدرتی آفات جان لیوا ہو بھی سکتی ہیں، تمام موجود وسائل کو استعمال کرکے بہترین منصوبہ بندی کی جائے ، گذشتہ بر س کی غلطیوں سے سیکھا جائے اور آئندہ کوتاہیوں سے بچنے کی منصوبہ بندی بنائی جائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ جہلم کی سیلاب سے نمٹنے کی پیشگی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی سیکرٹری لیبر عشرت علی کے ہمراہ صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی او جہلم عمران رضا عباسی کے علاوہ رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری ندیم خادم،سینئر انجینئر منگلا انجم ہارون،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری اشرف، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا شازیہ نرگس چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان چوہدری اشرف گجر، اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہاکہ دریائے جہلم میں سیلاب کے علاوہ بارشوں کی وجہ پید اہونیوالے فلیش فلڈز پر بھی توجہ دی جائے ، شہروں میں موجود نالوں کی صفائی مستقل بنیادوں پر کی جائے اور کسی جگہ بھی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ اس موقع پر وزیر معدنیا ت چوہدری شیر علی خان نے دریائے جہلم کے کنارے بنے مختلف بندوں اور پنڈوری ڈیم کی مضبو طی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین مشتمل تین الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیں۔ لیبر سیکرٹری عشرت علی نے کہاکہ بارشوں کی وجہ سے آنے والے فلیش فلڈ سے نمٹنے کیلئے تحصیل کی سطح پر منصوبہ بندی کی جائے اور تمام انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے ڈینگی کے حوالے سے بھی الرٹ رہیں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی نہ کھڑا ہونا دیا جائے کیونکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کی منصوبہ بندی کو اپ ڈیٹ رکھا جائے اور انتظامات کے حوالے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ڈی سی او عمران رضا عباسی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی سیلابی خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، ٹی ایم ایز کو شہری نالوں کی صفائی اور بارشوں کی وجہ سے آنے والے فلڈ سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ مساجد میں بھی اعلانا ت کئے گے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم:محکمہ مال کی پھرتیاں، 43سال سرکاری زمین کی خرید پر 60لاکھ روپے ٹیکس دینے والوں پر مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker